01:51 , 20 اپریل 2026
Watch Live

اسرائیل کے لبنان اور ایران پر نئے حملے، ہلاکتوں میں اضافہ

Israel Launches New Wave of Attacks on Lebanon and Iran

اسرائیل نے لبنان پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں رات سے اب تک کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں لبنان میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 687 تک پہنچ گئی ہے جن میں 90 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ ساتھ ایران پر بھی وسیع پیمانے پر نئے حملے شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رات گئے تہران اور دیگر شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایران جنگ کے دوران عراق میں امریکی طیارہ گر کر تباہ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں ایرانی حکومت کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق اہم تنصیبات کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تہران کے قریب طالقان میں واقع ایک سائٹ کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب یونیسف نے کہا ہے کہ اس جنگ کے آغاز سے اب تک خطے میں 1100 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 200 بچے ایران، 91 لبنان، 4 اسرائیل اور ایک بچہ کویت میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION